3 نومبر، 2021، 10:15 AM

ملکی مسائل اور مشکلات کے حل میں کوئی رکاوٹ موجود نہیں

ملکی مسائل اور مشکلات کے حل میں کوئی رکاوٹ موجود نہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے اقتصادی کمیٹی کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی مسائل اور مشکلات کے حل میں کوئی رکاوٹ موجود نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے اقتصادی کمیٹی کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی مسائل اور مشکلات کے حل میں کوئی رکاوٹ موجود نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومتی ارکان کو اس طرح ہم آہنگ  اور منظم عمل کرنا چاہیے تاکہ ایکدوسرے کے اقدامات مسائل اور مشکلات کے حل کے سلسلے میں ممد اور معاون ثابت ہوں۔ اس اجلاس میں تیل اور کیمیکل اشیاء کی بر آمدات  کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ مرکزی بینک کے ڈائریکٹر نے اس اجلاس میں غیر ملکی کرنسی کی صورتحال اور بیرون ملک ایرانی اثاثوں کی واپسی کے بارے میں بھی اقتصادی کمیٹی کے ارکان کو آگاہ کیا۔

News ID 1908717

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha